سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے 3 ارب ڈالر کے منصوبے منظور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے 3 ارب ڈالر کے منصوبے منظور کرلیے گئے جبکہ منصوبے کامیابی سے پاکستان کے مختلف صوبوں بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں جاری ہیں۔سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بحالی کے لیے 3 ارب ڈالر کی لاگت کے 21 ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی سے منظوری دی ہے جن پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے۔