وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں ملکی سکیورٹی صورتحال ،ملکی وسیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ بعد ازاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم کی زیرصدارت سکیورٹی اجلاس میں شرکت کی ۔