ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے شاہی خاندان کے شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایوانِ شاہی نے شہزادے کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شاہی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شہزادے کی نمازِ جنازہ آج منگل کو نمازِ عصر کے بعد ریاض کی جامع امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی۔
مزید پڑھیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا آج دورہ راولپنڈی، مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گی















