اہم خبریں

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد( اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات نے منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ صوابی اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، خانیوال، ملتان، خانپور، کوٹ ادو، بہاولپور اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا۔

گزشتہ روز ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 6، سکردو میں منفی 5، استور اور گلگت میں منفی 2 جبکہ گوپس میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:ایمان اور ہادی کی سزا معطلی کی درخواست پر ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

متعلقہ خبریں