اہم خبریں

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئی

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ نئی قیمت سامنے آگئی

کراچی( اے بی این نیوز) سات روز مسلسل کمی کے بعد عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہی روز 7 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 135 روپے مہنگی ہوکر 4 ہزار 735 روپے کی ہوگئی۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 78 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 616 ڈالر ہوگئی اور 3 ہزار 600 ڈالر کی سطح دوبارہ بحال ہوگئی۔

مسلسل سات روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ سرمایہ کاروں اور صرافہ مارکیٹ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
مزیدپڑھیں‌:کینسر کے علاج میں نئی امید، خطرناک خلیات کو صحت مند بنانے کی تکنیک تیار

متعلقہ خبریں