پیر 23 نومبر،آج کے دن ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
خراب مالی حالات کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں اور یہ سلسلہ ابھی مزید چند دنوں تک جاری رہے گا آپ صبر سے کام لیں بعد نمازِ مغرب سورہ¿ واقعہ پڑھا کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی صحت کی خرابی کسی بندش یا بدنظری کا نتیجہ ہو سکتی ہے آپ فوری طور پر اپنی نظر اتاریں اور دو بھوکوں کو تین دن تک کھانا ضروری کھلائیں بہتر رہے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کافی دِنوں سے مالی پریشانی میں مبتلا ہیں وہ اب بہتری کی پوزیشن میں آ جائیں گے اللہ سے بڑی اُمید ہے کہ آپ کے لئے کوئی شاندار سلسلہ بنا دے گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو جس مشکل نے تنگ کیا ہوا ہے وہ ابھی دو دن تک مزید چل سکتی ہے صبر سے کام لیں اور ابھی جلد بازی نہ کریں جو چل رہا ہے شکر ادا کر کے رکھ لیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو انجان جگہ سے فائدہ ملے گا اور بلاک رقم کی واپسی بھی ہو جائے گی اس وقت آپ کی توجہ آپ کے مستقبل کو بدلنے میں بحکم اللہ مددگار ہو سکتی ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ روٹین سے ہٹ کر چل رہے ہیں اور کسی جگہ کوئی گڑ بڑ ہے جو آپ کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے غور کریں گے تو بہت کچھ سامنے آ جائے گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کل میں آپ کو کسی جانب سے بڑا فائدہ حاصل ہونےوالا ہے اور وہ مالی بھی ہو سکتا ہے روحانی بھی،ان دِنوں آپ کو بس اپنے اوپر توجہ دینی ہے یاری دوستی چھوڑ دیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو انجانی سی بندش نے اپنے حصار میں لیا ہوا ہے آپ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں ناکامی ملتی ہے اس لئے استخارے کی مدد لینے کی ضرورت ہو گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج کا دن قدرے آزمائشی سا ہے آپ کو صبح ہی صدقہ دینے کی اشد ضرورت ہے اور کسی بھی ایسے کام میں ہر گز ہاتھ نہ ڈالیں جس میں تھوڑا بھی رسک دکھائی دے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ اپنے گھریلو ماحول اور مالی معاملات سے سخت پریشان ہیں اُن کےلئے آج قدرے خوشخبری ہے جس کی وجہ سے ان کو اُمید ہے کہ کوئی نیا سلسلہ بنتا محسوس ہو گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اب حالات ایسے نہیں ہیں کہ آپ اپنی من مانی کرتے رہیں جس طرف دل چاہے قدم اٹھا لیں، سخت وقت ہے ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا بے حد لازمی ہو گیا یہ خیال رہے۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جس بھی طرح سے ممکن ہو آپ موجودہ جگہ سے تبدیلی کے بارے میں غور کریں کیونکہ ہجرت میں برکت ہے،اب یہ جگہ آپ کو راس نہیں آ رہی،اسلئے قدم اٹھانا ضروری ہے۔
مزیدپڑھیں: آج بروز پیر 23 نومبر صرافہ بازار میں سونے کی تازہ ترین قیمت















