بدھ18 نومبر،آج کے دن ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس وقت آپ کو ان دِنوں اپنوں سے مخالفت کا سامنا ہو سکتا ہے اور جس بھی مسئلے میں پہلے ہی مشکلات چل رہی تھیں وہ اب بڑھ سکتی ہیں خیال کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کافی دِنوںسے بندش وغیرہ میں مبتلا ہیں وہ صدقہ دیں اور یا حیی ّ یا قیوم کا ورد شروع کریں تاکہ ان کو اِس سے نکلنے میں آسانی ہو سکے ضروری ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی توجہ ان دِنوں فضول اور ناجائز قسم کے کاموں میں لگ رہی ہے جو خود کو خطرے میں ڈالنے والی بات لگتی ہے آپ کو فوری توبہ کر کے واپسی اختیار کرنا ہو گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
انشاءاللہ اب اُمید پیدا ہو گئی ہے کہ جو مسئلہ حل نہیں ہو رہا تھا وہ حل ہو جائے گا اور جس بھی طرف سے پریشانی آ رہی تھی وہ فوری رُک جائے گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ان دِنوں مالی حوالے سے ٹینشن والا سلسلہ جاری ہے اور کسی جانب سے کوئی ایسی خبر نہیں آ رہی جو اس کو ٹھیک کر سکے انتظار اور دُعا سے کام لینے کی ضرورت ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ان دِنوں غیر متوقع ذریعے سے رقم ہاتھ میں آنے کے بہت امکانات روشن ہیں اور جس مسئلے میں تھے انشاءاللہ اب اس سے نکلنے کا وقت بھی قریب آ گیا ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو معلوم نہیں ہے کہ ان دِنوں آپ ضرورت سے زیادہ وہم کر رہے ہیں آپ کو اللہ پر بھروسہ کرنا چاہئے کچھ خراب نہیں سب اچھا ہے ماسوائے صحت کے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی دنوں سے کسی بھی الجھن میں مبتلا ہیں وہ اپنا صدقہ دیں اور ذرا کم بولا کریں اس طرح پکڑ میں جلد آ جاتے ہیں آپ کو اندرون خانہ سازشوں نے مارا ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کسی بھی دشمنی کا شکار ہیں یا ضد کا، انشاءاللہ اب اس سے نکلنا شروع ہو جائیں گے اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ بھی آج بحکم اللہ ہو جائے گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو جو بھی فیصلہ لینا ہے پھر سختی سے اُس پر قائم بھی رہنا ہے آپ نے لاپرواہی سے کام نہیں لینا اور مستقل مزاجی پیدا کرنے کی کوشش لازمی کریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اندرون خانہ شدید قسم کی چالوں کا شکار ہیں اب کس پر اعتبار کریں سب کچھ تو دوسروں کو معلوم ہے آپ کا، آئندہ کےلئے توبہ کر لیں اور منظر عام سے ہٹ جائیں چند دن۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
وقتی پریشانی یا رکاوٹ تو ہے لیکن فکر مند ہونے کی بات نہیں ہے اللہ ہے نا وہ آپ کی ساری پریشانیاں دور فرما دے گا اُس مقام سے عطاءکرے گا جہاں پر گمان بھی نہ تھا۔
مزیدپڑھیں: پاکستان کے پنشن نظام میں بڑی تبدیلی، اے ڈی بی نے 500 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی















