کوئٹہ (اے بی این نیوز) بلوچستان کےعلاقوں قلات،مستونگ اور لورالائی میں فتنہ الہندوستان نےکوئٹہ سے لاہورجانے والی مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد ژوب میں قتل کردیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نےبتایا کہ دہشت گردوں نےمسافروں کو بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد قتل کیا،جاں بحق مسافروں کی میتوں کو رکھنی اسپتال منتقل کیا گیا۔مرنےوالوں میں اٹک سےمحمدبلال،گجرات بلاول،گوجرانوالہ سےصابرحسین اورخانیوال سےمحمد آصف محمد جنید اورسعیدانوراعوان بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔
دنیاپور سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جابرطور اور عثمان طور بھی شامل ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رندکاکہنا ہےکہ شہید ہونے والےتمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سےہے،فتنہ الہندوستان کی جانب سےمعصوم شہریوں کونشانہ بنایاجارہا ہے،بلوچستان حکومت اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔
قبل ازیں کوئٹہ،قلات،مستونگ اورلورالائی میں فتنۃ الہندوستان کےدہشت گردوں نےحملے کیے ہیں، تینوں مقامات پرسیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپورجوابی کارروائی کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےبس سےمسافروں کےاغوا اور ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے،کہا نہتےشہریوں کا قتل فتنتہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی ہے،بےگناہ افراد کےخون کا بدلہ لیاجائےگا،دہشتگردوں سے پوری قوت سےنمٹیں گے،عزم، اتحاد اورطاقت سےدہشت گردی کے ناسور سے نمٹیں اور اس کوجڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان،بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے