جمعہ20 نومبر،آج کے دن ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس وقت مالی طور پر کسی جانب سے کوئی فائدہ مل سکتا ہے اور قرض وغیرہ سے بھی اچھی خبر ملے گی اور جس شخص نے سفر کرنا ہے وہ بھی اب تیاری شروع کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو انشاءاللہ اپنا حق اب ملنے کے قریب ہے اور جلد اچھی خبر مل جائے گی اور جو لوگ عرصہ دراز سے کسی پریشانی میں مبتلا ہیں وہ بھی اس سے نکل سکیں گے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صحت کا صدقہ دیں لازمی ہے اس وقت آپ کو کسی انجانی سی بندش کا سامنا بھی ہے یا حیی ّ یا قیوم کا ورد کریں اپنا راشن کی صورت میں صدقہ دینا لازم بھی ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اس وقت گھریلو ماحول میں کشیدگی ملنے کا مکان ہے اور اگر لاپرواہی کی گئی تو بات مزید بڑھ سکتی ہے اس کو جتنی جلدی ممکن ہو اس پر توجہ ضرور دیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس وقت روزگار کے حوالے سے لاحق پریشانی انشاءاللہ ختم ہو سکے گی اور غیر متوقع خبر ملے گی جس بھی کام میں رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ بھی اب دور ہو سکے گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ فیصلہ کر لیں کہ اب کس طرف قدم اٹھانا ہے آپ ہر کام میں بہت دیر کر دیتے ہیں اور پھر بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے آج کا دن اب عملی طور پر چلنے کا ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کا ایک درد سر مسئلہ آج حل ہو گا جو بات کافی دِنوں سے تنگ کر رہی تھی وہ مسئلہ بھی حل ہو گا اور انشاءاللہ آج روزگار کے حوالے سے بھی اہم خبر ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بندش جیسی صورتحال نے اچانک کافی کچھ بلاک کر کے رکھ دیا ہے جس کی وجہ وقتی ٹینشن تو ہو گئی ہے آپ کو آج صدقہ دینا ہے یا حیی ّ یا قیوم کا ورد بھی کرنا ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو بھی سازشی لوگ اپنے کاموں میں مصروف ہیں وہ اب بحکم اللہ خودبخود بھاگ جائیں گے اور آپ کو سکون نصیب ہو گا آج ایک ضرورت انشاءاللہ پوری ہو گی۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن لوگوں نے گھریلوک ماحول میں کافی دِنوں سے ٹینشن دیکھی ہے وہ اب سکون کا سانس لیں گے اور آج اولاد کے حوالے سے بھی شاید کچھ فیصلے فیصلے کرنے کا موقع ملے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج کا دن اہم اور اچھا ثابت ہو گا بسم اللہ کر کے جو قدم بھی اٹھائیں گے وہ کامیابی دلائے گا اور مخالفین بھی آج چاہ کر کچھ نہیں بگاڑ سکتے آپ کا۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کی ضرورتیں بحکم اللہ غیبی انداز سے پوری ہو رہی ہیں اور یہ سلسلہ اب کامیابی سے چلے گا اس وقت کاروباری حضرات کے لئے اچھے دِنوں کا آغاز ہونا شروع ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعہ 20 نومبر صرافہ بازار میں سونے کی نئی قیمت















