اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

جمعرات12 نومبر،آج کے دن ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو اب اگلے24گھنٹوں میں انشاءاللہ بہتر صورتحال سے وابستہ پڑے گا آپ کافی دِنوں سے جن مشکلات میں پھنسے ہوئے تھے اُن سے نکلنے کا راستہ بھی ملے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ کسی بھی معاملے کو لیکر سخت پریشان تھے اور اس میں سے نکلنے کا راستہ نہیں مل رہا تھا وہ اب انشاءاللہ آج سے آسانی سے نکلنا شروع ہو جائیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کو جس بھی طرف سے مشکلات پیش آ رہی ہیں وہ اب عارضی ثابت ہوں گی اللہ نے چاہا تو جلد ان سے نجات ملے گی اب اس کی ابتداءہونے والی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ بحکم اللہ مسلسل بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں بہتری ملنے کے امکان روشن ہو جاتے ہیں اب رسک لیکر آگے بڑھ سکتے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آج کا دن اہم اور آپ کے حق میں اچھا ہے آپ جس بھی مقصد کے لئے اللہ کا نام لے کر قدم اٹھائیں گے اُس میں کامیابی نصیب ہو گی ایک بگڑا ہوا مسئلہ حل ہو گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج ایک اہم اور انشاءاللہ فائدہ حاصل ہونے والا دن ہے آپ جس بھی کام میں رکاوٹ محسوس کر رہے تھے وہ کام ہو جائے گا اور کچھ رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

مایوس مت ہوں جس مالک نے پیدا کیا ہے وہ ہمارا نگہبان ہے وہ ساری بگڑی باتیں بنا دے گا اور ہر مشکل سے نکال دے گا شرط جس دن آپ کی نیت ٹھیک ہو گئی تو۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اس وقت آپ کی دلی مراد پوری ہونے کو ہے جو راستہ کبھی بند تصور ہو رہا تھا وہ اب کھل ہا ہے اور بعض کی من پسند جگہ شادی کی بات بھی طے ہو سکتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کو اب اُس طرف سے فائدہ انشاءاللہ حاصل ہو گا جو سوچ میں بھی نہ تھا اور اگر بڑی بڑی ضرورتیں بھی پوری ہو گئی تو آپ کے پھر سے بڑے مسئلے حل ہوںگے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

کوئی اچھا موقع ملنے والا ہے جس کی وجہ سے آپ کے حالات بدل سکتے ہیں مگر وہ لوگ ہی فائدہ نہ اٹھا سکیں گے جو موبائل پر سارا دن وقت ضائع کرتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اللہ نے چاہا تو آج جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے اچھا ہی ہو گا اور جو لوگ آپ کی مخالفت کر رہے تھے وہ فوری طور پر اب پیچھے ہٹ جائیں گے۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

صدقہ دیں اپنی نظر بھی اتاریں کافی دِنوں سے مشکلات میں آئے ہوئے ہیں کیوں بلاوجہ اپنے لئے پریشانیاں پیدا کر رہے ہیں اپنی غلطیوں کی اصلاح کریں۔
مزیدپڑھیں: آج بروزجمعرات12 نومبر صرافہ بازار میں سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں