بدھ 24 نومبر،آج کے دن ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو معاملات کافی دنوں سے تنگ کر رہے ہیں آپ اُن پر توجہ ہی نہیں دے رہے آپ کو بس اپنے فضول کاموں میں دلچسپی سے مطلب ہے جو کہ سخت خطرے والی بات ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کیوں دوسروں کے معاملات میں آتے ہیں اور اپنے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں اس طرح تو حالات مزید آپ کے خلاف ہو جائیں گے خود کو ان سے دور کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ صحت کے حوالے سے پریشان ہیں اب اُن کو اس میں انشاءاللہ بہتری ملے گی اور جس بھی طرف سے کوئی مشکلات آ رہی تھیں وہ بھی اب فوری رُک جائیں گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کافی دِنوں سے جو مقصد حاصل کرنا چاہ رہے ہیں وہ انشاءاللہ اب پورا ہونے کے امکانات روشن ہیں آج اس سلسلے میں آپ کو غیبی مدد ملنے کی بڑی اُمید ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو ابھی دوسروں پر اتنی جلدی بھروسہ نہیں کرنا چاہئے یہ آپ کےلئے مسئلہ ہو جائے گا پہلے ہی بہت دشمن پالے ہوتے ہیں اب مزید کیوں خرابیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کےلئے حالات اب پہلے سے بہتری کی طرف جا رہے ہیں اس کا اندازہ آج ملنے والی خبر سے ہو جائے گا آپ کو اب بہت کچھ بدلتا ہوا محسوس بھی ہو گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کا دن اچھا ہے انشاءاللہ جو ناممکن لگ رہا تھا وہ ممکن لگے لگا اور آپ کو وہ کام ہوتا دکھائی دے گا جس سے آپ کی زندگی میںبڑے فائدے آنے چاہئیں، انشاءاللہ
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اب وہ شخص تنگ کر سکتا ہے جس پر کبھی بڑا بھروسہ تھا اور آپ کے رازوں سے واقف ہے ہوشیار رہیں اور پہلے سے ہی تمام معاملات کے لئے خود کو تیار رکھیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو صدقہ لازمی دینا ہے ان دِنوں آزمائشی صورتحال برقرار ہے جس طرف سے مخالفت آ رہی ہے آپ جانتے ہیں، مزید ہوشیار ہو جائیں اگر بہتری چاہتے ہیں تو۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کیوں اچھے وقت کا فائدہ نہیں اٹھاتے جب یہ ختم ہو جاتا تو پھر پچھتاوا ہوتا ہے ان دِنوں آپ کو پھر قدرت موقع دے رہی ہے اس بار اسے ہاتھ سے مت جانے دیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کی پریشانی جو بھی ہے وہ آج شام تک ختم ہو جائے گی، انشاءاللہ آج ہی کسی جانب سے کوئی اہم خبر مل جانے کے امکانات بھی روشن ہیں اہم اچھا دن ہے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صدقہ اور صرف صدقہ یہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے شدید مخالفت اور انجانی سی بندش کا شکار ہو رہے ہیں ان دِنوںجتنی حفاظت کر سکتے ہیں، لازمی کریں۔
مزیدپڑھیں: آ ج بروز بدھ 25 نومبر صرافہ بازار میں سونے کی تازہ ترین قیمت















