اہم خبریں

پنجاب زمین ایپ متعارف، اب گھر بیٹھے حاصل کریں زمین کا ریکارڈ

پنجاب زمین ایپ متعارف، اب گھر بیٹھے حاصل کریں زمین کا ریکارڈ

لاہور ( اے بی این نیوز)پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے شہریوں کو گھر بیٹھے زمینی خدمات کی فراہمی کے لیے اہم ڈیجیٹل اقدام کرتے ہوئے پنجاب زمین ایپ متعارف کرا دی۔

چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی طارق سبحانی کے مطابق پنجاب زمین ایپ کے ذریعے شہری فرد، انتقال، ای رجسٹری اور گرداوری کے ریکارڈ کی نقول گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایپ کے ذریعے شہری اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ جائیدادوں کی تفصیلات بھی باآسانی دیکھ سکیں گے۔ پنجاب زمین ایپ پر آن لائن ادائیگی کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

طارق سبحانی کے مطابق منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تفصیلات بھی پنجاب زمین ایپ پر دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ آر سی ایم ایس کے ذریعے شہری مقدمات سے متعلق تفصیلات تک بھی آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔

چیئرمین پلرا نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کو آسان، شفاف اور بروقت زمینی خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب زمین ایپ کے ذریعے شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی اور زمین سے متعلق متعدد خدمات گھر بیٹھے حاصل کی جا سکیں گی۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس، وزرا کو سیاسی بیان بازی سے گریز کی ہدایت

متعلقہ خبریں