ہفتہ 21 نومبر،آج کے دن ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اللہ سے خیر کی دُعا کریں آپ پہلے ہی اپنا بے حد نقصان کر چکے ہیں اور اب مزید گنجائش نہیں ہے ان دِنوں آپ کو بس خود کی حفاظت کرنا بے حد ضروری ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بند گلی میں کھڑا خود کو محسوس کر رہوے ہیں انشاءاللہ اب اُن کےلئے راستہ کھل جائے گا اور ایسے مقام سے فائدہ ملے گا جہاں سے اُ ±مید بھی نہ تھی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج ایک اچھا اور خوبصورت دن ہے اللہ کا نام لیکر جس مقصد کی طرف بھی قدم اٹھائیں گے اُس میں کامیابی ملنے کا امکان ہے اور آپ کی ایک کوشش کامیاب بھی ہو گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی انجان شخص پر بھروسہ کر کے اپنے معاملات میں تبدیلی لائیں گے وہ خود کے ساتھ زیادتی کریں گے ایسا نہ کریں ورنہ بات بہت بگڑے گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ آپ کی ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہے ہیں وہ اب انشاءاللہ جان چھوڑ دیں گے اب تبدیلی کا ایک سلسلہ شروع ہونے والا ہے اور آپ کےلئے فائدہ مند رہے گا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اس وقت روزگار کا خانہ بحکم اللہ کھلا ہوا ہے صرف آپ کی محنت اور قدم اٹھانے کی دیر ہے انشاءاللہ پھر روزانہ کے حساب سے بہت بہتر ہونا شروع ہو جائے گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک کے بعد ایک اچھی خبر ملے گی اولاد کے حوالے سے بھی اور کسی مشکل کے ختم ہونے کے معاملے میں بھی، آپ کو بس اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو فوری طور پر صدقہ دینا ہے دو بھوکوں کو کھانا بھی کھلا دیں اور جو بھی بندش محسوس ہو رہی ہے پھر اُس کا اثر آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، مگر فوری کریں سب۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کےلئے آج کا دن اچھا رہے گا آپ جس کام میں بھی اللہ کا نام لے کر ہاتھ ڈالیں گے اُس میں کامیابی ملے گی اور آج کسی طرف سے کچھ رقم کا حصول ممکن ہو گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اس وقت روزگار کا خانہ تبدیلی مانگ رہا ہے ایسی کوئی پیشکش آئے تو اُس کو ہاتھوں سے ناجانے دیں اور آج صحت کے حوالے سے کچھ صدقہ لازمی دے دیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ مسلسل بہتری والی پوزیشن پر ہیں جو بھی رکاوٹ کافی دِنوں سے تنگ کر رہی تھی وہ غیبی انداز سے ہٹ جائے گی اور بڑی شاندار خبر ملنے کی اُ ±مید بھی ہے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
کاروباری حضرات نوکری پیشہ افراد ان سب کے لئے روزگار کا ایک اچھا سلسلہ شروع ہو رہا ہے جو لوگ توجہ دیں لیں گے وہی کامیابی کی منزلیں طے کرنے مےں کامیاب ہوںگے۔
مزیدپڑھیں: آج بروز ہفتہ 21 نومبر صرافہ بازار میں سونے کی نئی قیمت















