اہم خبریں

سرکاری ملازمین کیلیے بڑی خوشخبری، حکومت کا اہم فیصلہ

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی رہائش سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے نجی مکان کرائے پر لینے کی سہولت کا دائرہ مزید بڑھا دیا ہے، جس سے مختلف شہروں میں تعینات ملازمین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ سرکاری ملازمین کی رہائش کے حوالے سے اس نئی پیش رفت میں گلگت بلتستان اور مظفر آباد کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے نظام کو مزید آسان اور بااختیار بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ نئے فیصلے کے تحت وفاقی سرکاری ملازمین اب پہلے سے زیادہ شہروں میں نجی رہائش حاصل کرنے کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اس سے قبل یہ سہولت صرف چھ بڑے شہروں تک محدود تھی، تاہم اب اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کے علاوہ گلگت بلتستان اور مظفر آباد کو بھی مخصوص اسٹیشنوں میں شامل کردیا گیا ہے۔
گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کیلئے سہولت
وفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کیلئے نجی رہائش کرائے پر حاصل کرنے کی سہولت میں توسیع کی ہے۔ گلگت بلتستان اور مظفر آباد کو باضابطہ طور پر رہائشی سہولت کیلئے مخصوص اسٹیشن قرار دینے سے ان علاقوں میں تعینات وفاقی ملازمین کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

اس فیصلے کے تحت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں خدمات انجام دینے والے وفاقی ملازمین کو رہائش کے حوالے سے درپیش مشکلات میں کمی لانے کی کوشش کی گئی ہے۔

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے اس نئے فیصلے سے متعلق وفاقی محکموں کو آگاہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے، تاکہ ملازمین تک نئی سہولت اور اس کے طریقہ کار کی معلومات پہنچائی جاسکیں۔

متعلقہ خبریں