اسلام آباد (اے بی این نیوز) جاز، زونگ، یوفون، ٹیلی نار اور پی ٹی سی ایل نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی کام انفراسٹرکچر کے لیے سستی صنعتی بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
کمپنیوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں 197 فیصد اضافے سے 5G اور فائبر نیٹ ورک کی توسیع متاثر ہوسکتی ہے۔
ٹیلی کام انڈسٹری نے اگلے تین سال میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کیا ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ ٹاسک فورس کو اس معاملے پر سفارشات حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی ہے۔
مزیدپڑھیں: سابق صوبائی وزیر مہر سعید ظفر مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے















