اہم خبریں

راولپنڈی ٹیسٹ،پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ میچ8 وکٹوں سے جیت لیا

راولپنڈی (اے بی این نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے اذان اویس 32 اور عامر جمال 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ طیب عارف 13 اور محمد طحہٰ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آج چوتھے دن کا آغاز مہمان ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز سے کیا، مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں 316 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور محمد عباس نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رضا اللہ نے 2 وکٹ حاصل کی، ثاقب خان اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک کھلاڑی کو میدان سے باہر کیا۔

کپتان بابرعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستانی فاسٹ بولروں کی تباہ کن بولنگ کے باعث سری لنکا کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف98 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے تین تین وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کی بیٹنگ کو تنکوں کی طرح بکھیر دیا تھا جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوکر 227 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی، غازی غوری 54 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ ٹیل اینڈر بیٹر رضا اللہ نے 42 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے محمد عباس کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
مزیدپڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا گرین رکشہ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں