اہم خبریں

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کردی ہیں، جس کے تحت پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل دو روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک روپے فی لیٹر کم ہونے کے بعد 322 روپے مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 357 روپے ہوگئی ہے۔

حکومت کے تازہ فیصلے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد صارفین کو اب پیٹرول 322 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 357 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے اخراجات پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں متاثر ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں