اہم خبریں

فرانس ، سرکاری اخراجات کم کرنے کیلئے 23 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے پر غور

پیرس(اے بی این نیوز) فرانس میں سرکاری اخراجات اور بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے بجٹ میں 23 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سینیٹ میں دائیں بازو کی اکثریت نے سرکاری ملازمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے جس پر سرکاری ملازمین میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق تعلیم، دفاع، داخلہ اور انصاف کے محکموں کو مجوزہ کٹوتیوں سے مستثنیٰ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، سرکاری ملازمین کی تنظیمیں بھی اس منصوبے پر پہلے ہی اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں فرانسیسی حکومت کی جانب سے تاحال سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی اس تجویز پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
مزیدپڑھیں: خیبرپختونخوا،تمام سرکاری اسکولوں میں ریڈنگ کا ایک گھنٹہ ہوگا

متعلقہ خبریں