اہم خبریں

بھارت میں ایس سی او اجلاس، وفاقی وزیر کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

بھارت میں ایس سی او اجلاس، وفاقی وزیر کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)پاکستان نے بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا، جس کے لیے وفاقی وزیر مصدق مسعود ملک کو نامزد کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایس سی او کا تہذیبی مکالمہ 20 سے 22 نومبر تک بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہوگا، جس میں پاکستان سمیت تنظیم کے رکن ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران تہذیبی مکالمے، ثقافتی ہم آہنگی اور رکن ممالک کے درمیان باہمی روابط کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان باہمی احترام کے جذبے کے تحت ایس سی او کے پلیٹ فارم پر تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے۔

ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر مصدق مسعود ملک اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
مزید پڑھیں‌:غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑا آپریشن، خواتین سمیت 154 ملزمان گرفتار

متعلقہ خبریں