اہم خبریں

صارفین ہوشیار، بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر

صارفین ہوشیار، بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر

فیصل آباد ( اے بی این نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) فیصل آباد نے عراق میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے ساڑھے 3 لاکھ روپے ہتھیانے والے اشتہاری ملزم حسنین پاشا کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق جھنگ کے رہائشی حسنین شاہ کی مدعیت میں سال 2024 میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ملزم حسنین پاشا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی اے فیصل آباد میں امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمے کے مطابق ملزم نے مدعی کے کزن غضنفر کو عراق میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے اور اسے غیر قانونی طور پر ایران کے راستے عراق بھجوا دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق عراق پہنچتے ہی مقامی پولیس نے غضنفر کو گرفتار کر لیا، جبکہ ملزم نے متاثرہ خاندان کو رقم واپس کرنے کے بجائے روپوشی اختیار کرلی۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد حسنین پاشا گزشتہ دو سال سے مفرور تھا اور اسے اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

عراق میں ملازمت کا جھانسہ، ساڑھے 3 لاکھ ہتھیانے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں‌:سونے اور چاندی کی قیمتیں مزید گر گئیں، خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری

متعلقہ خبریں