کراچی ( اے بی این نیوز)پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونا خریدنے والوں کے لیے قیمتیں کچھ کم ہوگئی ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی، جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر سستا ہوکر 3884 ڈالر کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 124 روپے کم ہوگئی، جس کے بعد فی تولہ چاندی 5 ہزار 343 روپے کی ہوگئی۔
سونا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے دوران سرمایہ کار اکثر سونے میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیتے ہیں۔
سونا صدیوں سے کرنسی اور دولت کے ذخیرے کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔ دیگر اثاثوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال میں سرمایہ کار سونے کی خریداری کو نسبتاً محفوظ سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ کے نرخ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:ایک شناختی کارڈ پر وائس سمز کی مقررہ تعداد پر نظرثانی کا فیصلہ















