اہم خبریں

امریکا کے تمام ہوائی اڈوں پر پروازیں ساڑھے 4 گھنٹے کی معطلی کے بعد بحال

نیویارک (اے بی این نیوز)امریکا کے تمام ہوائی اڈوں پر پروازیں ساڑھے 4 گھنٹے کی معطلی کے بعد بحال کردی گئیں، اندرون ملک فلائٹ آپریشنز دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیدیا گیا۔

13ہزار سے زائد پروازیں معطل یا التوا کا شکار ہوئیں، لاکھوں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آپریشن معطل ہونے سے کئی ہوائی اڈوں پر مزید طیارے اتارنے کی گنجائش ختم ہوئی۔

امریکی ایوی ایشن حکام کے مطابق مسئلہ نیٹ ورک راوٹرز میں خرابی کے سبب پیش آیا۔ اقدام غیر معمولی صورتحال اورمسافروں کے تحفظ کی خاطر کیا گیا۔

امریکا میں آپریشن معطل ہونے سے ایشیا، یورپ اور کینیڈا سمیت دنیا بھر میں 26 ہزار سے زائد پروازیں التوا کا شکار ہوئیں، 3 ہزار منسوخ کی گئیں جبکہ 15لاکھ مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پروازوں کے بحران کی وجہ سائبر حملہ یا مصنوعی ذہانت نہیں لگتی۔
مزیدپڑھیں: آج بروز ہفتہ 14 نومبر صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ نئی قیمت

متعلقہ خبریں