اہم خبریں

پی ایس ایل 12 کے لیے دی پنڈیز کا بڑا اعلان، نئے ہیڈ کوچ کا نام سامنے آگیا

پی ایس ایل 12 کے لیے دی پنڈیز کا بڑا اعلان، نئے ہیڈ کوچ کا نام سامنے آگیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز دی پنڈیز نے پی ایس ایل 12 کے لیے اپنے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان کردیا۔

فرنچائز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور کوچ ایڈم ووگز کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق ایڈم ووگز بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے تین بار فاتح کوچ رہ چکے ہیں اور اب وہ پی ایس ایل 12 میں دی پنڈیز کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

فرنچائز نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک چیمپئن کوچ پنڈی آ رہے ہیں۔ دی پنڈیز نے ایڈم ووگز کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جرات مندانہ، پرجوش اور بے خوف کھیل ٹیم کی پہچان ہوگا۔

ایڈم ووگز کی بطور ہیڈ کوچ تقرری کے بعد پی ایس ایل 12 میں دی پنڈیز کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

مزیدپڑھیں‌:پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے باوجود مہنگائی میں مزید اضافہ

متعلقہ خبریں