اہم خبریں

نشے میں دھت مسافر کی طیارے میں ہنگامہ آرائی، چار ایئر ہوسٹس کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے کا الزام

مالاگا (اے بی این نیوز) نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم سے اسپین کے شہر مالاگا جانے والی پرواز میں شراب کے نشے میں دھت مسافر کی مبینہ بدسلوکی اور ہنگامہ آرائی کے باعث پائلٹس کو طیارہ مقررہ وقت سے پہلے مالاگا ایئرپورٹ پر اتارنا پڑ گیا۔

رپورٹس کے مطابق 36 سالہ مسافر نے دورانِ پرواز انتہائی نامناسب رویہ اختیار کیا اور مبینہ طور پر چار فضائی میزبانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے ساتھ انہیں نامناسب انداز میں چھونے کی کوشش کی۔ مسافر کی مسلسل اشتعال انگیزی کے باعث پرواز کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پائلٹس نے حفاظتی اقدامات کے تحت پرواز کا رخ تبدیل کیے بغیر طیارہ مقررہ وقت سے پہلے مالاگا ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔طیارے کے لینڈ کرتے ہی اسپین کے سول گارڈز نے مسافر کو حراست میں لے لیا۔

اس دوران ملزم نے مبینہ طور پر ایک پولیس اہلکار پر بھی حملہ کیا، جس کے بعد اسے طبی معائنے اور علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے بعد مسافر کو رہا کردیا گیا، تاہم فضائی میزبانوں سے مبینہ جنسی بدسلوکی اور پولیس اہلکار پر حملے کے الزامات کے حوالے سے عدالتی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں: آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان نہیں، نئی قیمتوں کا اعلان متوقع

متعلقہ خبریں