اہم خبریں

طلباء کے لیے بڑی خوشخبری، 10 روزہ موسم خزاں کی تعطیلات کا اعلان

طلباء کے لیے بڑی خوشخبری، 10 روزہ موسم خزاں کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)سعودی عرب میں طلباء کے لیے بڑی خوشخبری، 10 روزہ موسم خزاں کی تعطیلات کا اعلان

سعودی عرب کے تعلیمی اداروں میں طلباء کے لیے 10 روزہ موسم خزاں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے تحت اسکولوں میں مسلسل 10 روز تک تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

سرکاری تعطیلات کے شیڈول کے مطابق موسم خزاں کی چھٹیوں کا آغاز جمعہ 20 نومبر 2026 سے ہوگا، جبکہ تعطیلات اتوار 29 نومبر 2026 تک جاری رہیں گی۔ اس طرح طلباء کو ایک اضافی چھٹی سمیت مسلسل 10 روز آرام کا موقع ملے گا۔

تعطیلات ختم ہونے کے بعد طلباء پیر 30 نومبر 2026 کو دوبارہ اسکولوں میں حاضر ہوں گے اور تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ بحال ہوجائے گا۔

ان تعطیلات کے دوران طلباء کو آرام کرنے، اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے اور تعلیمی سال کے بقیہ حصے کی تیاری کا موقع ملے گا۔

سعودی عرب میں تعلیمی اداروں کی ان تعطیلات کا طلباء کو انتظار تھا، جبکہ 10 روزہ وقفے سے انہیں تعلیمی مصروفیات کے بعد آرام کا موقع میسر آئے گا۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان ویمنز ٹیم کی زمبابوے کو شکست، منیبہ علی نے تاریخی ریکارڈ بنا لیا

متعلقہ خبریں