جمعہ13 نومبر،آج کے دن ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی ایک بھی غلطی آپ کو بڑے امتحان میں ڈال سکتی ہے اس لئے آپ محتاط انداز سے چلیں اور کوشش کریں کے اپنے راز کسی کے سامنے آفشاں نہ ہوں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں وہ انشاءاللہ آج سے آزادی کی طرف چل پڑیں گے اور جس طرف سے بھی پریشانی آ رہی ہے وہ فوری رُک جائے گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صورتحال آج اچھی اور انشاءاللہ آپ کے حق میں ہے بے فکر ہو کر چلیں اور کوشش کریں کے کسی بھی رسکی کام میں بس ہاتھ نہ ڈالیں جو نصیب میں ہے وہ مل جائے گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک بار پھر حالات بدل رہے ہیں، قسمت آپ کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے اس بار آپ کی توجہ معقول معاملات سے ہٹ کر صرف اپنے مستقبل پر ہونی چاہئے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک بار جو فیصلہ کرنا ہے تو پھر اس پر قائم بھی رہنا ہے ان دِنوں آپ کو جس مقصد کی ضرورت ہو گی انشاءاللہ وہ پورا ہو سکے گا اور کچھ رقم بھی مل سکے گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کی انشائاللہ ایک بڑی ضروری پوری ہو گی آپ جس مقصد کے لئے بھی قدم اٹھائیں گے اس میں کامیابی ملے گی اور ایک نیا سلسلہ سامنے آ سکتا ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں اللہ نے چاہا جو بھی مشکل چل رہی ہے اُس سے نکل جائیں گے اور آپ کو کسی جگہ سے مالی امداد ملنے کا بھی امکان موجود ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی جرم کی سزا کاٹ رہے ہیں جیل کی زندگی ہو یا پھر پچھتاوا کی دونوں سے نکلنے کے اب قدرتی اسباب پیدا ہوںگے آج بہت معاملات میں اچھا دن ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اِس وقت مالی حوالے سے تنگی چل رہی ہے جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ملتی ہے انشاءاللہ اگلے24گھنٹوں میں یہ صورت حال بدلنا شروع ہو جائے گی۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دنوں آپ کے قریب ہے آپ اپنی حفاظت کریں اور کسی طرح بھی دِل کی باتیں اُس پر ظاہر مت ہونے دیں ورنہ مسئلہ ہو جائے گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ بھی کسی بندش کا شکار ہیں وہ انشاءاللہ اب اس سے نکلنا شروع ہو جائیں گے اور جلد ہی ان کے تمام معاملات بھی بہتری میں آنا شروع ہو جائیںگے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
حالات میں اب غیر متوقع تبدیلی کی خبریں آ رہی ہیں آپ کو ذہنی طور پر خود کو تیار رکھنا ہو گا اور کسی بھی ایسے کام میں ہر گز ہاتھ نہ ڈالیں جو رسکی ہو۔
مزیدپڑھیں: ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو خارجہ پالیسی سے الگ کر دیا، داخلی معاملات پر توجہ دینے کی ہدایت













