پیر16 نومبر،آج کے دن ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کافی دِنوں سے جن مشکلات کا شکار چلے آ رہے ہیں اب اُن پر خاص توجہ دینا ہو گی اور کسی بھی مسئلے کو معمولی سمجھ کر ہر گز نظر انداز نہ کریں تو بہتر ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثتی امور پراپرٹی کے معاملے آپ کی خاص توجہ مانگ رہے ہیں اس طرح آپ اپنے حق کو حاصل کر سکتے ہیں ورنہ آپ کی لاپرواہی آپ کو محروم کر سکتی ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دِنوں آپ کے لئے بے حد قریب ہے آپ کو ہر گز لاپرواہی نہیں دکھانی اور اُس کی ہر چال پر گری نظر رکھنا بے حد لازمی ہو گیا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اللہ پاک سے بڑی اُمید ہے کہ وہ آپ کے اُس معاملے میں خاص طور پر آسانیاں پیدا فرما دے گا جس کو لیکر آپ بے حد پریشان ہیں آج اچھا دن رہے گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
انشاءاللہ ایک رُکے ہوئے کام کے ہو جانے کے واضح امکانات روشن ہیں جس بھی طرف سے رقم آنے کی اُمید لگا رکھی تھی وہ بھی اب پوری ہو سکتی ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ غلط سمت سفر کر رہے ہیں، غور کریں گے تو اپنی غلطی واضح طور پر دکھائی دے گی اس وقت فوری اصلاح کی اشد ضرورت ہے ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا صدقہ دیں پٹھوں اور معدے کے امراض تنگ کر سکتے ہیں اور اپنوں کی طرف سے مخالفت کا سلسلہ جاری بھی ہے آپ کو بہت سنبھل کر چلنا ہے چند دن۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بندش تو نہیں البتہ بدنظری ہے اُس کی وجہ سے آپ دوستوں کے سامنے بہت زیادہ اوپن ہو جاتے ہیں پھر نظر لگ جاتی ہے تو بڑا پچھتاوا ہوتا ہے فی الحال صدقہ دیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو جس شخص نے تنگ کیا ہوا تھا وہ اب خود ہی بھاگ جائے گا اور آپ کا بند راستہ کھل جائے گا اِس وقت حالات بہتری کی طرف جانا شروع ہو گئے ہیں فکر نہ کریں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں دِل ہے کہ آپ کے قابو میںنہیں رہتا۔ یہ دِل ہی کسی دن آپ کےلئے بڑی مشکل کھڑی کر سکتا ہے۔ آپ لگام ڈالیں اِس کو ورنہ مسئلہ ہو گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کافی دِنوں سے کسی الجھن یا مشکل کا شکار ہیں وہ انشاءاللہ اب اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور آج کچھ رقم بھی ہاتھ میں آنے کی اُمید ہے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
کچھ وقت درکار ہے ابھی جلد بازی سے کام نہ لیں حالات نارمل نہیں ہیں اندرون خانہ سخت مخالفت چل رہی ہے آپ کو روزانہ یا حیی ّ یا قیوم کا ورد ہر وقت کرنے کا مشورہ ہے۔
مزیدپڑھیں: آج بروز پیر 16 نومبر صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ نئی قیمت














