اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ اب اپنی زندگی کو بھی دیکھیں اور کوشش کریںکہ اس طرف توجہ ہو۔ بہت ہو گیا دوسروں کےلئے جینا مرنا، آپ کو آگے بڑھنے کےلئے خود رسک لینا ہو گا یہ موقع اچھا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جس مقصد کےلئے آج اللہ کا نام لےکر قدم اٹھائیں گے اُس میں بڑی کامیابی ملے گی اور جو لوگ آپ کےلئے مشکلات کھڑی کر رہے تھے وہ اب خود بخود بھاگ جائیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج ایک خوشگوار دن لگتا ہے کی طرف سے بڑی اُمید ہے کہ کوئی بڑی خوشخبری بھی آئے، آپ کو جس طرح کی بھی رکاوٹ کا سامنا ہے وہ انشاءاللہ آج ہی دور ہو گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو آج ایک طرف سے مالی حوالے سے خبر ملنے کی اُمید ہے اور ایک رُکا ہوا کام بھی غیر متوقع ذریعے سے ہو جائےگا، جو لوگ بندش وغیرہ میں تھے وہ بھی اب آزاد ہونگے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کسی بھی الجھن میں کیوں نہ ہوں اللہ پاک سے بڑی اُمید ہے کہ وہ اس سے نکال دینگے جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری وغیرہ کاٹ رہے ہیں اللہ پاک اُن کو شفاءدے۔ آمین

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
وقت تیزی سے گذر رہا ہے اور آپ اس کو ضائع کرنے کے سوا کچھ نہیں کر رہے یہ خود کےساتھ زیادتی ہے اپنے معاملات فوری ٹھیک کریں اور دِل کے جذبات کو قابو میں رکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کےلئے دوبارہ ایک نیا سلسلہ بن جانے کی بڑی اُمید ہے آپ لاکھ پریشانی میں مبتلا ہوں اللہ پاک وہاں سے نکلنے کا کوئی غیبی سلسلہ بنا دیں گے بالکل بھی نہ گھبرائیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اللہ نے چاہا تو آج کسی بڑے کام میں کامیابی ملنے کا امکان ہے جو لوگ عرصہ دراز سے اپنے معاملات میں پھنسے ہوئے تھے وہ اب تیزی سے اس سے نکلنے میں کامیاب نظر آتے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو آج کسی طرف سے اچھا فائدہ ملنے کا امکان ہے جو مسئلہ کبھی وجہ ¿ رکاوٹ بنا ہوا تھا وہ اب ختم ہو سکے گا اور جس بھی معاملے میں تھے انشاءاللہ آج ہی نکل جائیں گے

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
بار بار وہی غلطی نہ دہرائیں جو آپ کے لئے پہلے بھی پریشانی کا سبب بن چکی تھی اب بھی ایسا ہو سکتا ہے۔بار بار کہا جا رہا ہے کہ ان دِنوں شدید مخالفت میں چل رہے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
نوجوان افراد کس راہ پر چل رہے ہیں غور تو کریںجو وقت زندگی بنانے کا ہے خراب کر رہے ہیں ایسے مواقع بار بار نہیں ملتے، آپ نے اگر اچھا قدم اٹھا لیا تو کچھ ہو سکتا ہے۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صدقے کا عمل جاری رکھیںدوسروں سے کم اور عزیزوں سے زیادہ خطرہ ہے آپ کےلئے اب حالات بدل رہے ہیں، آپ کو کسی پر اعتبار نہیں کرنا،ضروری کاغذات بھی چیک کریں۔

متعلقہ خبریں