اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

ہفتہ14 نومبر،آج کے دن ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اللہ نے چاہا تو آج کا دن آپ کو کئی معاملات میں بہتری اور آسانی ملنے کی خوشخبری دے گا جس بھی مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے اُس میں کامیاب ہوںگے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ عرصہ دراز سے کسی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں وہ انشاءاللہ اِس سے نکلنے میں کامیاب ہوں اور ایک بند راستہ بھی آپ کے لئے اب کھل رہا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کو جو کام کل تک مشکل لگ رہا تھا وہ آج آسان معلوم ہو گا اور جس بھی مسئلے میں تھے اس سے نکل سکیں گے اِس وقت حالات بہتری کی جانب چل رہے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی غیر کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہ رہے ہیں وہ کچھ زیاد ہی جلد بازی سے کام لے رہے ہیں اِس وقت ایسا کرنا اپنا بہت بڑا نقصان کرنے والی بات ہو گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ جن جن امور میں مشکلات کا شکار ہیں انشاءاللہ وہ اب تیزی سے کم ہونا شروع ہو گئی ہیں اب حالات تیزی سے آپ کے حق میں ضرور بدلیں گے فکر نہ کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ جب بھی کسی مشکل میں آئے قدرت نے آپ کی مدد کی، اب بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے اس لئے اپنے اللہ پر یقین رکھیں وہ آپ کی ہر مشکل آسان کر دے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کی ایک پریشانی انشاءاللہ کم ہو گی اور جس مسئلے میں پھنسے ہوئے تھے اُس سے نکل سکیں گے جو لوگ وجہ پریشانی بنے ہوئے تھے وہ بھی زندگی سے نکل سکتے ہیں اب۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بے گناہ افراد کی رہائی ممکن ہو گی انکوائری مقدمے وغیرہ میں سے آزادی ملے گی جو لوگ کسی بھی جرم کی سزا کاٹ رہے ہیں رہا ہونے کے قریب ہیں انشاءاللہ

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اب حالات میں تھوڑی سی بہتری کی خبریں آ رہی ہیں لیکن صورتحال دن بدن بہتری کی جانب جائے گی،بہرحال آپ کو اپنا صدقہ دینے کی بھی ابھی ضرورت ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ نے ہمیشہ اُن لوگوں سے مات کھائی جو اعتبار والے تھے اب بھی ایسا ہی لگتا ہے۔ آپ سنبھل کر چلیں، کوشش کریں ان لوگوں کو اب بالکل قریب مت آنے دیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کو اِس وقت ایک اہم خبر ملنے والی ہے جس کا تعلق آپ کے مستقبل سے ہو گا اور جو لوگ کسی مشکل میں پھنسے ہوئے تھے وہ آج سے آزادی کی طرف جا رہے ہیں۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کو ان سے فائدہ نہیں ملے گا جو صرف وعدہ کر رہے ہیں اللہ پاک کسی اور جانب سے سلسلہ پیدا فرما دیں گے ان دنوں غیر متوقع پیسہ ملنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں