پشاور( نیوز ڈیسک) حکومت نے پشاور کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیڈیم کا پرانا نام ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم بحال کیے جانے کا امکان ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کیا جائے گا، تاہم سٹیڈیم کو کسی سیاسی جماعت کی شخصیت کے نام سے منسوب نہیں کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم رکھا گیا تھا، جس کی منظوری صوبائی کابینہ نے بھی دی تھی۔
موجودہ حکومت نے سٹیڈیم کا نام دوبارہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ کھیل کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ تاہم سٹیڈیم کے نئے نام کے بارے میں حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ عمران خان سٹیڈیم کا نام تبدیل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز صوبے کی اہم شخصیت تھیں اور کھیلوں کے لیے ان کی خدمات تھیں، تاہم سٹیڈیم کو پیپلزپارٹی کی کسی شخصیت کے نام سے منسوب نہیں کیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سے قبل سٹیڈیم کا نام تبدیل کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس، نئے صوبوں کے معاملے پر بڑی مشاورت















