اہم خبریں

ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، پاکستان کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف بڑی کامیابی

ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، پاکستان کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف بڑی کامیابی

عجمان ( اے بی این نیوز) آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان ویمنز ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے 125 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 17 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ گل فیروزہ نے 54 رنز جبکہ کپتان منیبہ علی نے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس سے قبل اسکاٹ لینڈ ویمنز ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے تھے۔ اسکاٹ لینڈ کی کپتان کیتھرین نے سب سے زیادہ 53 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے ام ہانی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی شاندار بیٹنگ اور بولنگ کے باعث قومی ٹیم نے سپر سکس مرحلے میں اہم کامیابی اپنے نام کرلی۔
مزید پڑھیں‌:صائم ایوب نے پی سی بی سے اہم اجازت مانگ لی، بڑی خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں