اہم خبریں

زلزلے کے جھٹکے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر

زلزلے کے جھٹکے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر

کوئٹہ ( اے بی این نیوز) بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی اور مرکز سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

حکام کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان عمان معاہدہ، پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے لیے بڑا قدم

متعلقہ خبریں