اہم خبریں

دھمکیوں سے نہیں ڈرتا، رانا ثناء اللہ کا محسن نقوی کو دوٹوک جواب

دھمکیوں سے نہیں ڈرتا، رانا ثناء اللہ کا محسن نقوی کو دوٹوک جواب

اسلام آباد( اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمیں منہ چھپانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اب فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا۔

ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ مجھ جیسا آدمی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپنی ناکامیوں پر ناراض ہونے اور ردعمل دینے کے بجائے محسن نقوی کو تسلیم کرنا چاہیے کہ نئے صوبوں کا معاملہ انہوں نے مس ہینڈل کرکے متنازع بنا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر حتمی فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں