الیکٹرک بائیک سکیم لانچنگ اور رقم ادائیگی کا طریقہ کار جاری

لاہور (نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوانوں کی ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے پنجاب حکومت نے طلباء کو آسان اقساط میں20 ہزارای بائیکس فراہم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایندھن سے چلنے والی اور برقی بائک طلباء کو روزانہ کے سفر میں مدد فراہم کریں گی۔بائیکس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر حکومت نے طلباء کو بائیکس کی پیشکش کی ہے تاہم طلباء کو 25 ہزار روپے کی ڈاؤن پیمنٹ کیساتھ موٹر سائیکل حاصل کرنے کی اجازت ملتی ہے، اور ماہانہ قسط 5,000 روپے سے کم ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سیدہ شہلا رضا ہاکی فیڈریشن کی صدر منتخب

بائیکس کی تقسیم مئی 2024 میں شروع ہونے والی ہے۔ مزید برآں، اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو بائک فراہم کرنے کیلئے ایک الگ اسکیم متعارف کرائی جائے گی۔طلباء کو آسان اقساط پر موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کا فیصلہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی درخواستپر کیا گیا ہے ، جس میں پنجاب حکومت پر زور دیا گیا تھا کہ وہ بائیکس کی تعداد میں اضافہ کرے اور ماہانہ اقساط کو سستی رکھیں۔

ماہانہ قسط بائیکس پنجاب

حکومت بینک آف پنجاب کے تعاون سے 20000 موٹر سائیکلیں متعارف کرائے گی۔
حکومت قرعہ اندازی کے ذریعے طلباء میں موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو مئی 2024 میں منعقد کی جائے گی۔