پاکستان کے توانائی بحران پر قابو پانا امریکہ کی ترجیح ،میتھیو ملر

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد کرنا امریکا کی ترجیح
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ کے پی نے کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان سے معمول کی بریفنگ میں پوچھا گیا کہ امریکہ نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ بند کرے اور پابندیوں کی دھمکی دی ہے، جب کہ امریکا کا اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے قطر کے ساتھ بہت اچھا معاہدہ ہے۔ ایسا لگتا

ہے کہ امریکہ نے اپنے نان نیٹو اتحادی پاکستان کو توانائی کی ضروریات کے معاملے میں کہیں کا نہیں چھوڑا۔ اگر پاکستان ایران سے گیس لائن تعمیر کرتا ہے تو امریکی پابندیاں لاگو ہوں گی اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ایران کو 18 ارب ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا۔جواب میں میتھیو ملر کا کہنا تھا

کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد کرنا امریکا کی ترجیح ہے۔ امریکا نے پاکستان کو 4 ہزار میگاواٹ توانائی فراہم کی ہے۔ امریکی منصوبوں سے پاکستان کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکی منصوبے پاکستانیوں کو بجلی فراہم کر رہے ہیں اور وہ سمارٹ ایگریکلچر اور توانائی پر بھی کام کر رہے ہیں۔تاہم میتھیو ملر نے ایران کے نقصانات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔