ایوارڈ یافتہ ایس لگژری امیگریشن کی جانب سے کینیڈا، برطانیہ اور امریکہ کی امیگریشن کے موضوع پر 20ویں ون آن ون سیمینارکا انعقاد

نامور ایوارڈ یافتہ امیگریشن فرم ایس لگژری امیگریشن سلوشنز نے کینیڈا ، یو کے اور امریکہ میں بزنس، اسکلز، پروفیشنلز اورفیملی امیگریشن کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لئیے 20ویں ون آن ون امیگریشن سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس میں ایس لگژری امیگریشن کے بانی اور سی ای او بیرسٹر شاہ رخ عباس گوندل، چیف آپریٹنگ آفیسر ایلن جیمز گیون اور ایس لگژری اسلام آباد آفس کی سینئر مینجمنٹ نے امیگر یشن کے خواہشمند امیدواروں سے براہ راست بات چیت کی۔

سیمینار کا مقصدامیگریشن کے خواہشمند سرمایہ کاروں، تاجروں، ہنرمند کارکنوں، اور کاروباری افراد کو کینیڈا، برطانیہ اور امریکہ میں امیگریشن سے متعلق پیچیدگیوں کو سمجھنے میں مدد کرنا تھا اور ان کی پروفائل کی بنیاد پر بہترین پروگرام بتانا تھا تا کہ امیدواروں کی کامیابی کے امکانات روشن ہوں۔ اس سیمینار میں اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں کینیڈا کے مختلف امیگریشن کی راہوں ، جیسے کہ بزنس اسٹیبلشمنٹ، اسٹارٹ اپ ویزا، کمپنی ٹرانسفر (ICT) پروگرام، C11 ویزا پروگرام، انٹرپرینیوریل لیبر مارکیٹ امپیکٹ اسسٹمنٹ (LMIA) وغیرہ شامل ہیں ۔ اس سیمینار میں سینکڑوں امیگریشن کے خواہشمند امیدواروں نے شرکت کی۔

سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بانی سی ای او بیرسٹر شاہ رخ عباس گوندل نے کہا ”ہم عالمی شہریت کے حصول کیلئے کینیڈا ، برطانیہ اور امریکہ کے امیگریشن چینل کے ذریعے پاکستانیوں کو ایک روڈ میپ دیتے ہیں جو ہر طرح سے شفافیت کو یقینی بناتا ہے۔ ہم ایک ایسے برج کے طور پر کام کر رہے ہیں جہاں ہمارے ممکنہ کلائنٹس اعلیٰ درجے کے کینیڈین وکلاء سے براہ راست ملاقات کر سکتے ہیں تاکہ امیگریشن کے خواہشمند زیادہ معاشی فوائد کے لیے اپنی انفرادی ضروریات کے مطابق امیگریشن کیلئے موزوں طریقہ اختیار کر سکیں ۔‘‘
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، چیف آپریٹنگ آفیسر، ایلن جیمز گیمون نے کہا، ”ہماری ٹیم کینیڈین، یو کے اور یو ایس اے امیگریشن کے لیے آپ کا ون اسٹاپ سلوشن بننے کی منتظر ہے۔ ہم اس سیمینار کے ذریعے جب سے آپ درخواست دینے کا فیصلہ کرتے ہیں اس وقت تک جب تک آپ کینیڈا میں بہترین پیشہ ورانہ معیار حاصل کرنے کے خوابوں کو پورا نہیں کر لیتےتب تک آپ کا گیٹ وے بننے پر یقین رکھتے ہیں۔

ایس لگژری امیگریشن سلوشنز پہلی کینیڈین امیگریشن فرم ہے جس کے دفاتر اونٹاریو (کینیڈا)، دبئی، اسلام آباد اور کراچی میں ہیں۔ جلد ہی ایس لگژری لاہور میں بھی برانچ کا آغاز کرنے جا رہی ہے ۔ ایس لگژری کی بہترین خدمات کے اعتراف میں اسے برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ 2023 اور NFEH CSR ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

ایس لگژری امیگریشن سلوشنز کو پاکستان میں دیگر امیگریشن کنسلٹنٹس سے جو چیز ممتاز کرتی ہے، وہ یہ ہے کہ ایس لگژری کینیڈا میں رجسٹرڈ لاء فرم ہے۔ جس کے دفاتر دبئی اور پاکستان کے دو شہروں یعنی اسلام آباد اور کراچی میں ہیں اور اس کے بانی اور سی ای او بیرسٹر شاہ رخ عباس گوندل کینیڈا میں ٹرپل لائسنس یافتہ امیگریشن اٹارنی ہیں۔ ایس لگژری بہترین قانونی طریقوں کے ذریعے امیگریشن کے عمل کے ہموار کرتی ہے۔ ایس لگژری نے اپنے 15 سال کے سفر میں اب تک 20,000+ سے زیادہ امیگریشن کیسز کو ہینڈل کیا ہے۔