سینکڑوں نئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی نوکریوں کا اعلان

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )وفاقی وزارت نے سینکڑوں نئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی نوکریوں کا اعلان کر دیا، وفاقی وزارت صحت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے منظوری کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کے لیے 160 آسامیاں پیدا کرنے کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔وزارت صحت کے مطابق ان نئی تقرریوں کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری چھ ماہ تک کارآمد رہے گی۔ مزید برآں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے این او سی سرپلس پول سے حاصل کیا گیا ہے۔وزارت صحت سے توقع ہے کہ جلد ہی پرنٹ میڈیا میں ان ملازمتوں کے لیے اشتہارات شائع کیے جائیں گے۔ مزید اپ ڈیٹس کے

مزید پڑھیں :بات سیاسی قیدیوں سےکی جاتی ہے مجرموں سےنہیں، عظمیٰ بخاری

لیے وزارت صحت کی آفیشل ویب سائٹ www.nhsrc.gov.pk سے جڑے رہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آسامیوں کی تشہیر کرنے اور بھرتی کا عمل شروع کرنے کے لیے No-Objection Certificates (NOC) جاری کر دیا ہے۔ اس نے صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان رینجرز (سندھ رجمنٹ) میں گریڈ 1 سے 13 تک کی 1,406 ملازمتوں کے لیے این او سی جاری کیا ہے۔ وفاقی وزارت صحت کے تحت کام کرنے والے ضلعی صحت کے دفاتر کے لیے 160 افراد کی خدمات حاصل کرے گی جبکہ وزیر اعظم کے معائنہ کمیشن کے لیے 12 آسامیوں کا اعلان کیا جائے گا۔وزارت دفاع میں گریڈ 1 سے 15 تک کی 17 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی ہے جبکہ فنانس ڈویژن کے تحت کام کرنے والے محکموں میں 89 اسسٹنٹ سیونگ آفیسرز اور 342 جونیئر سیونگ آفیسرز سمیت 597 آسامیوں کا اعلان کیا جائے گا۔اسی طرح حکومت جیولوجیکل سروے آف پاکستان ڈیپارٹمنٹ کے لیے دو افراد کو بھرتی کرے گی۔

مزید پڑھیں :دونوں پارٹیوں کے وکلا آپس میں ملے ہوئے ہیں، صرف تاریخیں لیتے ہیں،وزیر اعظم