دونوں پارٹیوں کے وکلا آپس میں ملے ہوئے ہیں، صرف تاریخیں لیتے ہیں،وزیر اعظم

اسلا م آباد ( اے بی این نیوز   )وزیراعظم نے کہا کہ کئی برس گزر گئے دونوں پارٹیوں کے وکلا صرف تاریخیں لیتے ہیں،دونوں پارٹیوں کے وکلا آپس میں ملے ہوئے ہیں،2700ارب کے کیسز ہمارے عدالتوں میں پھنسے ہیں،دوسری طرف قرضوں کے پہاڑ تلے ہم دب چکے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف نےبزنس کمیونٹی کےنمائندہ وفدکواسلام آبادبلالیاایف پی سی سی آئی کےتاجررہنماؤں نےبجلی اورگیس کےنرخ کم کرنےکامطالبہ کردیاوزیراعظم شہبازشریف نے تاجر برادری کے وفد سے ملاقات کرتے ہو ئے کہا کہ آپ پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،پاکستان کےبہترین مفادمیں ہمیں

مزید پڑھیں :ڈی ایچ کیو ہسپتال کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق
اکٹھاہوناچاہیے،ہمیں سمجھنےکی ضرورت ہے ملک کےاصل مسائل کیاہیں،سندھ میں پیپلزپارٹی اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے،ذاتی پسنداور نا پسند سے ہٹ کرسوچنا ہوگا،پاکستان کو کھویا ہوا مقام کیسے واپس دلانا ہے یہ ہماری ترجیح ہونی چاہیے،آپ کےمشوروں کےساتھ ہم ملک کیلئےبہترپالیسی بناسکتےہیں،زراعت میں ہمیں مل کرانقلاب لاناچاہیے،مشکلات کو چیلنج سمجھ کر مقابلہ کریں گے،اپنی صلاحیتوں کوبروئےکارلاتےہوئے ملکی ترقی میں حصہ ڈالناچاہیے،ہمیں گریبان میں جھانکنےکی ضرورت ہے مسائل سےنکل آئیں گے،آپ کی صلاحیتوں پرفخرہے قوم کومشکل وقت میں آپ کی ضرور ت ہے،ملک میں مسائل ضرورہیں لیکن مضبوط ارادےسےہم مشکلات پرقابوپالیں گے،پاکستان ترقی کےلحاظ سےبہت پیچھےرہ گیا پڑوسی ممالک بہت آگے نکل گئے،ہمیں اس سے غرض نہیں کہ کس کی حکومت ہے،مشکلات کوسمجھ کراس کامقابلہ کرناہے۔

مزید پڑھیں :مودی حکومت پر مسلمانوں کیخلاف نفرت کو ہوا دینے کا الزام عائد