Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ڈی ایچ کیو ہسپتال کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق

اسلام آباد (اے بی این نیوز)گجرات ڈی ایچ کیو ہسپتال کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق درجن سے زائد مریض زخمی ہو گئے،عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے سرجیکل وارڈ کی چھت گرنے سے دو مریض جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عظمت بی بی اور ایک نابالغ لڑکے کے نام سے ہوئی ہے،چھت گرنے سے متعدد مریض ملبے تلے دب بھی

مزید پڑھیں :گھوٹکی : مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، پولیس اہلکار شہید، 2 اغوا، اسلحہ لیکر فرار

گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے انہیں نکال کر ہسپتال کے گراؤنڈ میں منتقل کر دیا۔مریضوں اور ان کے لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ پر غفلت کا الزام لگایا۔بھاری مشینری، بشمول کرین اور بلڈوزر، کو احتیاط سے ملبہ ہٹانے کے لیے تعینات کیا گیا تھا، جو کہ نیچے پھنسے ہوئے زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے کے نازک کام کو ذہن میں رکھتے تھے۔

مزید پڑھیں :ستاروں کی روشنی میں آج بروزبدھ،24اپریل 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟