اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی سے فالو اپ ملاقات کی اجازت، بڑا عدالتی حکم جاری

بانی پی ٹی آئی سے فالو اپ ملاقات کی اجازت، بڑا عدالتی حکم جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وکیل رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سلمان صفدر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت اور رہائشی سہولیات سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے ڈاکٹروں کا طبی بورڈ جیل لے جایا گیا اور ان کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور علاج سے متعلق رپورٹس وکلا کو بھی فراہم کی جائیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ اپنے معالجین سے مشاورت کے بعد طبی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا اور اگر کوئی کمی یا کوتاہی ہوئی تو اس کی نشاندہی کی جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے فالو اپ ملاقات اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت کو انسانی مسئلہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسے مقدمے سے الگ دیکھنا چاہیے۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالتی تحویل میں موجود قیدی کی صحت اور علاج معالجے کی نگرانی عدالت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ایک دن بھی قید نہیں ہونی چاہیے تھی۔
مزید پڑھیں‌:سونے کی قیمت اچانک گرگئی، فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

متعلقہ خبریں