کراچی ( اے بی این نیوز)پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد بڑی کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 11 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 25 نومبر کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 936 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 860 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 20 ہزار 589 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 115 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 514 ڈالر ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:آسٹریلوی آل رائونڈرمیتھیوشارٹ راولپنڈیز میں شامل















