اسلام آباد ( اے بی این نیوز)غیر ملکی وفود کی آمد و رفت کے پیش نظر جڑواں شہروں میں 26 سے 28 نومبر تک میٹرو بس سروس محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میٹرو بس حکام کے مطابق سروس محدود کرنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ فیصلے کے تحت صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک میٹرو بس سروس فعال رہے گی۔
حکام کے مطابق کشمیر ہائی وے سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس دو روز کے لیے بند رکھی جائے گی۔
میٹرو بس سروس میں یہ تبدیلی غیر ملکی وفود کی آمد و رفت اور سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی پر بڑا انکشاف، وزیراعظم شہباز شریف نے خود کو فیصلے سے الگ کر لیا















