اسلام آباد ( اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی، اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 314 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 348 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 26 نومبر سے نافذ العمل ہوں گی۔
مزید پڑھیں:عازمین حج کے لیے اہم اعلان، حج سکیم 2027 کی بکنگ کے صرف 5 دن باقی















