اہم خبریں

عازمین حج کے لیے اہم اعلان، حج سکیم 2027 کی بکنگ کے صرف 5 دن باقی

عازمین حج کے لیے اہم اعلان، حج سکیم 2027 کی بکنگ کے صرف 5 دن باقی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)پرائیویٹ حج سکیم 2027 کی بکنگ کے لیے آخری پانچ دن باقی رہ گئے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانی اپنی پسند کے پیکیج اور پروازوں کا انتخاب کرکے حج درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے تحت عازمین حج کو مختصر اور طویل دورانیے کے پیکیجز میں سے انتخاب کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اوورسیز پاکستانی بھی اس سکیم کے تحت درخواستیں جمع کراسکتے ہیں اور اپنے متعلقہ ممالک سے براہ راست جدہ یا مدینہ منورہ پہنچ سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق حج درخواستیں پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے جمع کرانے کی سہولت دستیاب ہے، جبکہ پیکیج کی رقم بھی آن لائن بھیجنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ حج درخواست دینے کے لیے عازمین کے پاسپورٹ کی معیاد 19 نومبر 2027 تک ہونا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ 15 سال سے کم عمر بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پرائیویٹ حج سکیم 2027 کے تحت درخواست گزار مقررہ مدت کے اندر اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، نمبر ون بیٹر اور بولر کون؟ نئی فہرست جاری

متعلقہ خبریں