اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ن لیگ کی نوشین افتخار کا اتحادی جماعتوں کے ممبران اسمبلی کیلئے13لاکھ روپے کا پرتکلف ناشتہ، حلوہ پوری، پائے، چنے، نان، بریڈ، مکھن ،مرغ، کھیر، دہی، لسی، مشروبات، چائے اور کافی سے عوامی نمائندوں کی
مزید پڑھیں :شہباز شریف تقریر میں خود کو غلطی سے اپوزیشن لیڈر کہہ گئے
تواضع،ناشتے میں زیادہ ارکان کی شرکت کی وجہ سے کیٹرنگ کمپنی کی دوڑیں لگ گئیں،ممبران کی جانب سے ناشتہ ختم اور ہال خالی ہونے کے بعد اسمبلی سٹاف ناشتے پر ٹوٹ پڑا ، واضح رہے کہ اس وقت ملک جس کسمپرسی کی حالت سے
مزید پڑھیں :مولانافضل الرحمان کاصدارتی الیکشن میں ووٹ نہ دینے کااعلان
گزر رہا ہے کیا ایسے میں اتنا پر تکلف ناشتہ دینا انصاف ہے،کیا یہ لاکھوں روپے کسی غریب کے کام نہیں آ سکتے تھے، سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ یہ لوگ اس وجہ سے ایوانون مین پہنچے ہیں کہ صرف لاکھوں روپے ان عیاشیوں پر لگا دیں، قوم اس وقت سوال کناں ہے
مزید پڑھیں :بیرسٹر گوہر بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب
کہ اس مہنگائی کا کیا توڑ ہو گا،جب حکمران ہی لاکھوں کا ناشتہ کر لیں گے تو عوام کیلئے کیا بچے گا،کیا ان کو معلوم نہیں کہ حضرت عمر ؓ نے فر میا تھا کہ اگر فرات کے کنارے کو ئی کتا بھی پیا سا رہ گیا تو اللہ تعالیٰ مجھ سے اس بارے پوچھے گا۔
مزید پڑھیں :پی ایس ایل کے واش آوٹ میچز کے ٹکٹوں کے ری فنڈ کا طریقہ کار جاری