پی ایس ایل کے واش آوٹ میچز کے ٹکٹوں کے ری فنڈ کا طریقہ کار جاری

راولپنڈی(نیوزڈیسک)راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں واش آوٹ میچز کے ٹکٹوں کے ری فنڈ کا طریقہ کار جاری کردیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق شائقین منگل سے ٹکٹوں کے ری فنڈ کے لیے رجوع کر سکتے ہیں، ٹکٹوں کے ری فنڈ کے لیے اصلی شناختی کارڈ اور ٹکٹ کے ساتھ رجوع کریں۔

پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آن لائن ٹکٹ لینے والوں کو اکاؤنٹ میں رقم منتقل کردی جائے گی۔

مزیدپڑھیں:اگلے الیکشن میں دھوبی پٹکا اس سے ڈبل ہوگا آپ تیاری کریں، عمر ایوب