اہم خبریں

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: چیمپئن کا فیصلہ آج، پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے میں ٹائٹل کی جنگ

دوحا (اے بی این نیوز) ایشیا کے ابھرتے ہوئے کرکٹرز کی بادشاہت کا فیصلہ آج ہوگا، رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جہاں دونوں ٹیموں کی نظریں ٹائٹل اپنے نام کرنے پر مرکوز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فائنل قطر کے دارالحکومت دوحا کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیمیں پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے فائنل تک پہنچی ہیں، جس کے باعث فیصلہ کن مقابلے میں دلچسپ اور سنسنی خیز کرکٹ کی توقع کی جا رہی ہے۔پاکستان شاہینز کی ٹیم چوتھی مرتبہ رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے کے لیے میدان میں اترے گی، جبکہ سری لنکا اے کی نظریں تیسری بار چیمپئن بننے پر ہوں گی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آج کے فائنل میں کون سی ٹیم کامیابی حاصل کرکے ایشیا کی نئی چیمپئن بنتی ہے۔
مزیدپڑھیں: آج بروز اتوار 29 نومبر صرافہ بازار میں سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں