یاماہا پاکستان کاصفرمارک اپ انسٹالمنٹ پلان کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں موٹرسائیکل اور کاریں بنانے والی کمپنیزکو مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ گاڑیاں تیار کرنے والی صنعت جدوجہد کر رہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ معاملات جلد بہتر نہیں ہوں گے۔

فروخت برقراررکھنے کیلئے موٹرسائیکل کمپنیاں اپنے مقبول ماڈلز پر خصوصی آفرزدے رہی ہیں ۔

اب یایاماہا پاکستان نے اپنی YBR125G موٹر سائیکل کی ادائیگی کے لیے ایک نئے انسٹالمنٹ پلان کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے ایک خاص ڈیل آفر کی ہے جہاں کسٹمر بغیر کسی اضافی فیس یا سود کی ادائیگی کےموٹرسائیکل حاصل کر کے ایک سال کے اندر اندر اس کی قیمت قسطوں کے ذریعے ادا کرسکتے ہیں۔

ماہانہ قسط 29ہزار روپے ہوگی ،بائیک کے شوقین حضرات یہ آفر ایک لاکھ64ہزارروپے کی ڈائون پیمنٹ کر کے حاصل کرسکتے ہیں ۔