اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل اب 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 نومبر 2026 سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں