اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قوم کو یقین دلایا ہے کہ سردیوں میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی)، مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی)، پیٹرول اور توانائی کے دیگر ذرائع کی مانگ پوری کرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بھی ’انڈر کنٹرول‘ رکھنے کے لیے دن رات کوششیں جاری ہیں۔
کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایل پی جی کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں پرانے ‘ مافیا کا دور ختم ہو چکا ہے’ جس نے ’کروڑوں اربوں کھربوں کمائے ہوں گے‘ اور ان اس کی امپورٹ کا انتظام مکمل مسابقت و شفافیت کے ساتھ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے وزیر پیڑولیم علی پرویز کو نئے نظام پر بریف کرنے کو کہا جنہوں نے اجلاس کو بتایا کہ اب پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)، سوئی سدرن کی سبسیڈری، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اور پارکو پرل گیس سمیت سرکاری ادارے بھی درآمد کریں گے جبکہ مقامی ایل پی جی (جو کہ یومیہ 2,500 ٹن پیدا ہوتی ہے) چھوٹے لاٹس میں اوپن آکشن کے ذریعے فروخت کی جائے گی جس کا منافع خزانے میں آ کر عوام کو ریلیف فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں۔اسلام آباد بلدیاتی الیکشن، تاحال 39 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے















